نوے فیصد عوام زرعی بلوں کے خلاف: نوجوت سنگھ سدھو

0

امرتسر(ایس این بی)
پنجاب کے سابق وزیر اور شعلہ بیاں کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے  انداز میں زرعی بلوں کے خلاف احتجاج کیا، سدھو کے حامیوں نے جو اس موقع پر نعرے لگائے ان میں آگیا سدھو‘ چھا گیا سدھو، سدھو پتر بلے بلے ، باقی سارے تھلے تھلے قابل ذکر تھے۔
امرتسر کے مشہور اور معروف بازار بھنڈاری برج اور بل گیٹ پر زبردست  آکروش ریلی ہوئی۔ یہ راستے فصیل بند شہر اور سول لائن کو جوڑنے والے ہیں۔
اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس ترمیم کو پنجاب کے لوگ نافذ کریں۔ چاہے وہ ریت مافیا ہو ، کیبل مافیاہو یا شراب مافیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کسانوں کی آواز اٹھانے کے لئے اٹھا ہوں پنجاب کے لوگوں کے لئے میں آخری وقت تک لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی لائن اور وابستگی سے بالا تر ہو کر 90 فیصد لوگ ان مجوزہ قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پنچایتوں کو اس پر متحد ہو جانے چاہیے۔ انہوں نے لوگوں کو یاد دلایا کہ ایک اورسخت قانون انتظار کر رہا ہے اور وہ ہے بجلی ترمیمی (بل) 2020 ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بھی یہ بل پاس ہو گیا پنجاب کے کسانوںں کے کفن میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ سدھو نے کہا کہ پنجاب کے لوگ 25 ستمبر کو اپنا پنجاب بند منائیں گے انہوں نے یاد دلایا کہ یکم اکتوبر سے غیر متعینہ مدت کی ’’ریل روکو‘‘ تحریک شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ اس ضمن میں ایک فیصلہ ہو گا کسانوں کی 31 یونینوںنے متحد طور پر کیاہے۔ ان تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ یہ غیر متعینہ مدت کی تحریک اگلے مہینہ سے شروع کی جائے گی تاکہ بی جے پی کو متنازع تینوں زراعتی بلوں کو واپس لینے کے لئے مجبور کیا جا سکے ۔
موگا میں کسانوں کی ریلی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو اس بات پر مجبور کیا جائے گا کہ وہ بجلی ترمیمی (بل) کو رد کرنے کے لئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلائیں۔
بھاتیہ کسان یونین (ڈی) کے جنرل سکریٹری جگموہن سنگھ نے کہا کہ کانگریس سرکار کو بھی اپنی نیک نیتی کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کسان یونینوں نے فیصلہ کیا کہ بی جے پی لیڈرور کو گھیرائو کریں گے اور ان کے لیڈروں کا بائیکاٹ کریں گے۔ سب سے اہم قرار داد کو پاس کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ تمام گرام سبھائوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان مذکورہ بالا بلوں کے خلاف قراردا پاس کریں اور ان کو مستعد کریں۔ کرانتی کار ی کسانیونین کے ڈاک درشن پال نے کہا کہ کسانی تنظیمیں کھیرائو کے پروگرام کو اور تیز کر دیں گی۔ اور وہ آگے چل کر دہلی کا گھیرائو کریں گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS