ڈرگس معاملے میں این سی بی کی بڑی کارروائی

    0

    ممبئی (ایجنسیاں)
    نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملے میں دیپیکا پادوکون ، سارہ علی خان ، شردھا کپور اور رکل پریت سنگھ کو سمن بھیجاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق این سی بی کو ٹی وی اداکاراؤں ابی گیل پانڈے اور صنم جوہر کو سمن بھیجا ہے۔ دراصل ان دونوں کانام سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات معاملے میں سامنے آئے ہیں، جس کے بعد این سی بی نے یہ قدم اٹھایا۔ ڈرگس  معاملے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ٹیلنٹ منیجررہیں جیا ساہا کا نیا قبول نامہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شردھا کپور ، ریا چکرورتی اور ایس ایس آر کیلئے انہوں نے سی بی ڈی آئل ڈرگ کا انتظام کیاتھا۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق جیا ساہا نے بتایا کہ انہوں نے انوراگ کشیپ کے سابق بزنس پارٹنر مدھو مانتینا کیلئے بھی سی بی ڈی آئل کا انتظام کیا تھا۔
    غورطلب ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت 14 جون کوہوئی تھی۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اس معاملے میں منشیات کیمعاملے میں پوچھ گچھ کررہا ہے۔ منگل کو سوشانت سنگھ راجپوت کی ٹیلنٹ منیجر رہی جیا ساہا کو این سی بی نے پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ دفتر بلایاتھا۔ اس سے قبل این سی بی نے ان سے پیر کو قریب 5گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ جیا ساہا نے این سی بی کو سوشانت کے ساتھ ہوئی آخری فون کال کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ جب وہ ان کی ملاقات مارچ میں ہوئی تھی، تو سوشانت کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS