شارجہ (ایجنسیاں) راجستھان نے شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈم شارجہ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے چوتھے ٹی 20-میچ میں چنئی کو 16رن سے ہرا دیا۔ راجستھان نے پہلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں7وکٹ کے نقصان پر 216رن بنائے تھے۔ جواب میں 217رن کا ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی ٹیم نے 20اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر 200رن بنائے۔ آئی پی ایل کے تیرہویں سیزن کے میچ میں راجستھان رائلس کا یہ ایک بڑا اسکور تھا۔ اس سے پہلے 18اپریل 2014کو کنگس الیون پنجاب نے چنئی کے خلاف 206رن بنائے تھے۔ سیمسن کے علاوہ کپتان اسمتھ نے 69کی اننگ کھیلی۔ اسمتھ نے لیگ کی نویں اور سیمسن نے اپنی گیارہویں 50لگائی۔ اس کے ساتھ ہی سیمسن نے 19بال پر 50لگانے والے 8ویں پلیئر بنے۔ اس کے علاوہ آرچر نے آخر میں 8بال پر 27رن بنائے۔
راجستھان رائلس نے چنئی کو 16رن سے ہرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS