بنگال حکومت کی فیک نیوز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    0

    کلکتہ (یواین آئی)
    2021کے اسمبلی انتخابات سے قبل سوشل میڈیا پر ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال حکومت کے خلاف فیک نیو ز کے خلاف روک لگانے کیلئے بنگال حکومت نے سخت اقدمات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے پولس انتظامیہ کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ ترنمول کانگریس کا ماننا ہے کہ بی جے پی ممتا حکومت کی شبیہ کو داغدار بنانے کیلئے فیک نیوز پھیلارہی ہے ۔ حال ہی میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ پولس کے سائبر کرائم سیل کو ہدایت دی تھی کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی جائے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال سی آئی ڈی نے سائبر فارنسک اور ڈیجیٹل ایگزامینشن لیبارٹری قائم کی ہے ۔ 8ستمبر کو منعقد پولس ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ سائبرکرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔اس لئے ہم نے سائبر سیل کو مضبوط کیا ہے اور تمام پولس اسٹیشنوں کو سائبر کرائم کے تئیں زیادہ حساس ہونے کی ضرورت ہے ۔سائبرکرائم سے نمٹنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیلائی گئی تھی کہ بنگال حکومت نے درگا پوجا کو لے کر گائیڈ لائن جاری کی ہیں جس میں رات میں پنڈال میں جانے اور ایک ساتھ دو افراد سے زائد لوگوں کی پنڈال میں موجودگی پر روک لگائی گئی ہے ۔ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد اس معاملے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے ددوران 154فیک نیوز معاملے سامنے آئے تھے اور گزشتہ پانچ مہینے میں فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں 250افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے آئی آئی ٹی اور دیگر یونیورسٹی کے طلبا کو پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ سائبر کرائم میں ا نٹرن شپ کرنا چاہتے ہیں تو کلکتہ پولس اور بنگال پولس ان کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال میں بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کئی بیانات دیے ہیں کہ آٹی ٹی سیل کا کام ہی ہے جھوٹ پھیلانا۔ 
    ترنمو ل کانگریس کے ترجمان اور ممبر پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ ہم لوگ لولی پوپ نہیں کھیل رہے ہیں اورہم انتخاب لڑرہے ہیں اس لئے بی جے پی کا گراؤنڈ اور ورچوئل دونوں سطح پر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف پھیلائی جارہی فیک نیوز اور افواہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔31اگست کو ترنمول کانگریس نے فیس بک کے سی ای او مارگ ازبرگ کو خط لکھ کر شکایت کی تھی کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں کے سیکڑوں اکاؤنٹ کو فیس بک اور واٹس اپ سے ہٹادیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ترنمول کانگریس نے فیک بک پر جانبداری برتنے کا الزام عاید کیا کہ بی جے پی کے وابستہ پیجوں پر نفرت انگیز مہم کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS