کنگنارنوت کی فلائٹ میں ہنگامہ ہونےسے ڈیا جی سے اے ناراض

    0

    نئی دہلی:شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ(ڈی جی سی اے)نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیراجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کےلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
    ڈی جی سی اے کے آج جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ طیارہ ایکٹ 1937 کے مطابق ،سرکاری ہوائی اڈوں پریا طیارے کے اندر بغیراجازت فوٹوگرافی پہلے سے ہی ممنوع ہے ،لیکن اس کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اصول کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔یہ تحفظ کے سب سے اہم اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
    ایوی ایشن ریگولیٹرکے حکم کے مطابق’’یہ طے کیا گیا ہے کہ اب سے اگر کسی باقاعدہ پرواز میں اس اصول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس روٹ پر اس طیارہ کمپنی کا شیڈیول دو ہفتے کےلئے معطل کردیا جائےگا۔
    کفایتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں فلم اداکارہ کنگنا رنوت کی فوٹو لینے کےلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کووڈ -19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کےساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS