نئی کنڈیشنز میں کھیلنا مشکل نہیں،لیکن احتیاط کی ضرورت :ظہیر

0

ابوظہبی (یو این آئی)
ممبئی انڈینز کے بالنگ کوچ ظہیر خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے گرم موسم اور دیگر کنڈیشنز زیادہ تشویش کی بات نہیں ہے بس کھلاڑیوں کو جلد سے جلد ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس کے لئے ایک نیا روٹین اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،اس نئے روٹین میں قرنطین ، بائیو سیکیور ٹریننگ کیمپ ، ہاتھوں کو صاف رکھنا ، درجہ حرارت کی مستقل نگرانی اور گیند پر تھوک کے استعمال پر مکمل پابندی شامل ہے ۔ ظہیر نے اعتراف کیا کہ اس پروٹوکول میں آخری چیز سب سے مشکل حصہ ہے ۔
19 ستمبر سے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ کا ذکر کرتے ہوئے سابق ہندوستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ اتنا مشکل ہوگا ، یہ صرف نئے معمول کے عادی ہوجانے کی بات ہے ۔ تیاری کا معمول بدل جائے گا اور آپ کو اس پر عمل کرنا پڑے گا۔ واپس آکر ایک بار پھر میدان میں جانا اچھا لگا ۔ہمیں محتاط رہنا چاہئے کہ ہم تھوک کا استعمال نہ کریں کیونکہ بولرز کی پرانی عادات میں رکاوٹ پڑ جاتی ہے ۔ ہمیں اس کا خیال رکھنا ہوگا۔
ممبئی انڈینز نے اپنے ہر کھلاڑی کو ایک 'زپ بیگ' دیا ہے جس میں انہیں اپنی ٹریننگ بال رکھنا ہوگی تاکہ ہیلتھ سیفٹی پروٹوکول پر عمل کیا جاسکے ۔ ممبئی انڈینز کے ذریعہ پوسٹ کیے گئے ٹویٹر ویڈیو پیغام میں ظہیر نے کہا کہ اگر آپ ایک پیشہ ور کھلاڑی ہیں تو آپ کو ایک ذہنی حالت پیدا کرنے کا ایک راستہ تلاش کرنا ہوگا جس میں آپ رہنا چاہتے ہیں۔ یہ سب کے لئے مختلف ہوتی ہے اور اسے یہ جگہ بنانی ہوتی ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS