سری گنگانگر: بارڈرسکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے جوانوں نے راجستھان میں سرحد سے متصل ضلع سری گنگانگر کے گج سنگھ پور تھانہ علاقے میں ہند۔پاک سرحد پر دو درندازوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی ایس ایف کی خیالی والہ چوکی کو رات میں تقریبا تقریبا 1.45 بجے فوجیوں کو سرحد کے قریب ہلچل محسوس ہوئی ۔ بی ایس ایف کے جوانوں کے للکارنے پر دو مشتبہ افراد نے کوئی چیز بیرک کے قریب پھینک دی اور واپس پاکستان سرحد کی طرف بھاگنا شروع کردیا۔ اس پر فوجیوں نے فائرنگ کردی،جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان مشتبہ افراد کے پھینکے ہوئے دس پیلے رنگ کے پیکٹ ملے ہیں ۔ ان میں سے آٹھ پیکٹ تاربندی کی اس طرف ہندوستانی علاقہ میں اوردو پیکٹ باڑھ کی دوسری طرف زیرو لائن سے پہلے ہندوستانی خطے میں ملے۔ ان دونوں پیکٹ کے قریب دونوں دراندازوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں سے کارتوسوں سے بھری دو بھاری پستول اور دو میگزین کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔