ڈبلیو ایچ او نے وبا کے بحران کے بارے میں انتباہ دیا

0

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریاسز نے پیر کے روز کہا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن آخری وبا نہیں ہے اور دنیا کے ممالک کو مستقبل کے بحرانوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
گیبریاسز نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا،’’یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہوگی۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ وبائیں زندگی کا ایک حصہ ہیں۔ لیکن اگلی بار جب وبا آئےتو ہم سب کو اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجیوں میں بہت زیادہ پیشرفت کے باوجود، بہت سے ممالک نے ابھی تک اپنے صحت عامہ کے نظاموں پر صحیح سمت میں توجہ نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کی وجہ سے 890000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS