پوتن روس کے 58 فیصد افراد کی پسند ہیں

    0

    ماسکو(ایجنسیاں) روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی مقبولیت مسلسل قائم ہے اور ایک تازہ سروے کے مطابق روس کے 58 فیصد افراد نے ہی پوتن پر اعتماد ظاہر کیا ہے جبکہ ایک ہفتے قبل بھی یہ اعداد و شمار تقریباً 58 فیصد ہی تھے ۔ روس کے پبلک اوپنین فاؤنڈیشن (ایف او ایم) نے جمعہ کے روز سروے کا نتیجہ جاری کیا۔ سروے کے مطابق 31 فیصد عوام نے روس کے صدر غیر مطمئن ہیں جبکہ 11 فیصد عوام اس سلسلے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکے ۔  سروے کے مطابق 60 فیصد افراد مسٹر پوتن کے کام کے سلسلے میں مطمئن ہیں جبکہ 26 فیصد نے ان کے کام پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر 14 فیصد افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ سروے 21 سے 23 اگست کے درمیان فون کے ذریعے کیا گیا اور اس میں تقریباً چار ہزار افراد نے حصہ لیا۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS