جبل پور:مدھیہ پردیش کے جبل پور ڈویژن کے تحت آنے والے منڈلا اور بالا گھاٹ اضلاع میں راشن دکانوں پر غیر معیاری چاول کی سپلائی کے معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔
کلکٹر بالاگھاٹ دیپک آریہ نے بتایا کہ چاول کی غیر معیاری سپلائی معاملے میں مختلف تھانہ علاقوں میں کل 18 چاول مل آپریٹروں اور نو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام چاول ملوں کو سیل کرکے بجلی کاٹنے کی بھی کارروائی کی گئی ہے۔
اسی دوران منڈلا کی کلکٹر ہرشیتا سنگھ نے اس معاملے میں کہا ہے کہ 14 چاول ملوں اور ایک ویئر ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاول مل آپریٹروں اور تین سرکاری ملازمین کے خلاف جانچ کرکے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بالا گھاٹ اور منڈلا میں اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غیر معیاری چاول غریب عوام میں تقسیم کئے جانے سے متعلق پورے معاملے کی جانچ کل اقتصادی جرائم سیل (ای ڈبلیو)سےکرانے کے احکامات دیئے ہیں۔ ای اوڈبلیو نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
ریاست کے منڈلا اور بالا گھاٹ اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غریبوں کو غیر معیاری چاول تقسیم کیا گیا تھا۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اس معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں راشن دکانوں پرغیر معیاری چاول سپلائی معاملے کی جانچ شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS