نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جمعرات کو بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کے سربراہان کے ساتھ ایک غور و خوض میٹنگ کریں گی۔
سیتا رمن کی اس میٹنگ کا مقصد کووڈ۔ 19 سے متعلق مالی دباؤ کے حل کے لئے ایک بار قرض کی تنظیم نو کے منصوبے کو ہموار اور تیز رفتار طریقے کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
میٹنگ میں 20.97 لاکھ کروڑ روپے کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت اعلان کردہ مختلف منصوبوں کی ترقی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یہ میٹنگ اس لئے بھی اہم ہے کہ 31 اگست کو موریٹوریم کی مدت ختم ہورہی ہے۔ امید ہے کہ میٹنگ میں اسے اور کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔
لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد حکومت نے کورونا بحران کے دوران کاروباریوں سے لیکر عام آدمی تک کے لئے کئی راحتوں کا اعلان کیا تھا۔
سیتا رمن این بی ایف سی کے ساتھ غور وخوض کے لئے میٹنگ کریں گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS