کانگریس لکھیم پور واقعہ کو ایوان میں اٹھائے گی:اجے کمار للو

0

لکھنؤ:اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور میں  معصوم  بچی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ سے انسانیت شرمندہ  ہوئی ہے ۔ ان کی پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس معاملے کو اٹھائے گی ۔ للو نے کہا کہ لکھیم پور کے واقعہ نے پوری ریاست کو شرمسار کیا ہے ۔ خواتین  انصاف نہ ملنے اور دربدر کی بھٹکنے کے بعد  خودسوزی  کرنے کو مجبور ہیں ۔ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ یوگی حکومت نے جھوٹے اورغلط حقائق پیش کرنے کے لئے 11 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اس کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کی صورتحال جاننے کے لئے  سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی اور ضلع  صدر نے متاثرکنبے  کے افراد خانہ سے ملاقات کی ہے۔  کانگریس کے  لیڈ رنے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سمیت لکھیم پور کے واقعہ کو پر زورطریقے سے اٹھائے گی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ گورنربگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر خاموش  کیوں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS