اترپردیش میں سیلاب سے کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں

0

لکھنؤ:گذشتہ تین دنوں سے ہورہی لگاتار بارش سے اترپردیش میں سیلاب کی وجہ خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
مرکزی واٹر کمیشن کے مطابق گنگا ندی بدایوں اوربلندشہر میں خطرے کے نشان کے نزدیک پہنچ گئی ہے جب کہ شاردا ندی لکھم پور کھیری میں خطرے کے نشان کو عبور کرگی ہے۔ سریو ندی بھی بارہ بنکی،اجودھیا اوربلیا میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ راپتی ندی بلرامپوراورگورکھپورمیں جب کہ گنڈک ندی کشی نگر میں خطرے کے نشان کو عبور کرلیای ہے۔بستی سے ملی اطلاع کے مطابق سیلاب سے 50گاؤں متاثر ہیں جن میں 20گاؤں پوری طرح سے ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب سے بیس ہزار سے زیادہ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ لوگ بندھے پر پناہ لینے کو مجبورہیں لیکن لگاتارہورہی بارش نے ان کی مصیبتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
مویشیوں کے چارے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سیلاب سے متاثر لوگوں کے لئے ترپال اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے 70کشتیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ہزاروں ہیکٹر میں کھڑی فصل برباد ہوگئی ہے۔ گاؤں کے لوگ گھروں سے  ضروری سامان بھی نہیں نکال پائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS