غریبوں،مزدوروں،کسانوں،تاجروں اورصنعت کاروں اور معیشت کو ستحکم کریں:دگ وجے سنگھ

    0

    نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی بدھ  کے روزایودھیا میں تعمیرکئے جانے والے عظیم الشان رام مندرکا بھومیپوجن کریں گے،لیکن’آشبھ ‘مہورت میں مندر کے سنگ بنیاد کے تعلق سے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اورمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار  پھر نکتہ چینی کی اورکہا کہ یہ ویدوں کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے عقائد کے برخلاف ہورہا ہے،اے پربھو،ہمیں معاف  کرنا۔ سنگھ رام مندر بھومی پوجن کی تاریخ کے تعلق سے بارباربیانات دیتے رہے ہیں اور اسے ’آشبھ مہورت‘قرار د یا ہے ۔
    راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے آج پھرہیش ٹیگ رام مندرتعمیرمہورت کے ساتھ ٹویٹ کر کےکہا ’’آج،ایودھیا میں بھگوام رام للا کے مندر کاسنگ بنیاد وید کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے اعتقادات کے برخلاف رکھا جارہاہے۔اے پربھو ہمیں معاف کرنا۔یہ تعمیر آسانی سے مکمل ہوچکی ہو،یہ ہماری آپ سے دعا ہے۔ جئے سییا رام‘‘۔
    انھوں نے مزید لکھا، 2014 میں مودی جی نے نعرہ دیا تھا ’’سب کا ساتھ،سب کا وکاس‘‘جو 2019 میں ہو گیا’سب کا ساتھ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ مودی جی ذراخود احتساب کریں۔ڈاکٹرمنموہن سنگھ جی کامضمون پڑھیں اورغریبوں،مزدوروں،کسانوں،تاجروں اورصنعت کاروں کا اعتماد حاصل کرکے معیشت کو ستحکم کرنے کی پہل کریں‘‘۔  

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS