ادھیررنجن چودھری کا وزیر اعظم مودی کے نام خط۔ڈاکٹر کفیل احمد خان کو کو رہا کیا جائے

    0

    کلکتہ :لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈراوربہرام پورسے ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھ کر اترپردیش میں مبینہ طور پراشتعال انگیز تقریر کے سلسلے میں قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت گرفتار ڈاکٹر کفیل کی رہائی کی درخواست کی ہے۔
    ادھیرچودھری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اور'رام راجیہ' میں ناانصافی، امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائی  کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
    ڈاکٹر کفیل احمد خان کو راسوکا کے تحت ترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس وقت وہ متھرا ضلع جیل میں بند ہے۔ خط میں چودھری نے کہا ہے کہ”میں نے اپنی جماعت کی طرف سے پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سی اے اے کی مخالفت کی تھی۔تاہم  میرے یا پھر ملک بھر میں این آرسی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کررہے لاکھوں افرادکے خلاف راسوکا نہیں لگایا گیا ہے۔ تو پھر ڈاکٹر کفیل کے خلاف راسوکا کیا مطلب ہوتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے کفیل کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورموں سے بھی ڈاکٹرکفیل خان کی رہائی کی آواز بلند ہورہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ رام راجیہ میں ناانصافی، امتیازی سلوک اورانتقام کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام خط لکھ کر ڈاکٹر کفیل احمد خا ن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی ناانصافی اور زیادتی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS