بستی:اجودھیا میں کل پانچ اگست کو ہونے والے رام مندربھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنے وزیراعظم نریندرمودی تشریف لارہے ہیں۔اس ضمن میں سیکورٹی کے پیش نظر اترپردیش سے نیپال کی منسلک 579کلومیٹر لمبی سرحد پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
گورکھپور ڈویژن کے اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی) دوا شیر پورکی جانب سے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر،بلرامپور،شراوستی،بہرائچ اضلاع کی نیپال سے
منسلک سرحدوں کو سیکورٹی کو بڑھادیا گیا ہے۔نیپال سرحد پرسیکورٹی بلوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ہندوستان۔نیپال سرحد کو جوڑنے والے سبھی کچے۔پکے سڑکوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ شیرپا نے نیپال سرحد کا جائزہ لے کر سیکورٹی اہلکار کو ضروری
احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ رات بستی ضلع سے اجودھیا کو ملنے والی سرحد پرسیکورٹی نظم کا جائزہ لیا اور بستی سرکل کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ال
کمار رائے اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ باریکی سے جائزہ لیا۔
اترپردیش سے نیپال کی لگنے والی 579کلومیٹر لمبی سرحد پر شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اضلاع کی ذمہ داری
دی گئی ہے۔
نریندرمودی پانچ اگست کو بھومی پوجن میں اجودھیا پہنچ رہے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS