بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کسی کا نام لئے بغیر آج کانگریس اور اس کے لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ شری رام کے وجود سے ہی انکار کرنے والے کانگریسی لیڈررام مندر کی تعمیر کے’شبھ۔اشبھ‘وقت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔
چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ کانگریس کے لیڈر،جنہوں نے شری رام کے وجود سے انکار کردیا،آج رام مندرکی تعمیرمیں شبھ اشبھ وقت کے تعین میں مصروف ہیں۔ ارے کانگریسیوں،رام کا نام لینے سے ہی وقت شبھ ہوجاتا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر چوہان نے لکھا کہ اس خراب سوچ اور سناتن مذہب کے عقائد کے ساتھ کھلواڑ کا نتیجہ ہے کہ آج پوری کانگریس اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے۔ کانگریس کے لئے رام، سیاست کے موضوع ہوں گے لیکن ہمارے لئے بھکتی اور آستھا کا موضوع ہے۔
چوہان کے مطابق کانگریس کے ہی کچھ پرجوش لیڈروں نے نعرہ دیا تھا ’مندر وہیں بنائیں گے، لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے‘۔ وہ شبھ وقت آیا تو ان کے پیٹ میں درد ہونے لگا ہے۔ قدیم دور میں جب رشی منی یگ کرتے تھے تو بدروح اور راکشس اس میں رخنہ ڈالتے تھے، کانگریس کے لیڈریہی کررہے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان کا کانگریس لیڈروں پر پلٹ وار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS