کرناٹک: ماں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹی وی خریدنے کے لئے “منگلسوتر” بیچ دیا

0

ریاست کرناٹک کے ضلع گڈگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔ کستوری نامی خاتون جو دو بچوں کی ماں ہیں ، نے اپنا "منگلسوتر" بیچ کر ایک ٹیلی ویژن سیٹ 20،000 میں خریدا۔ اس ماں نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب بچوں کے اسکول کے اساتذہ نے انہیں ٹیلی ویژن سیٹ کے ذریعے کلاس لینے کو کہا۔ کستوری نے میڈیا کو بتایا ، "میں روزانہ بچوں کو ہمسائے کے گھر نہیں بھیج سکتی تھی اور ان کے لئے تعلیم حاصل کرنا ضروری تھا۔ ہمارے پاس ٹی وی سیٹ خریدنے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں تھا۔
کستوری کا کہنا ہے کہ "میں اور میرے شوہر ہم دونوں روزانہ مزدوری کر کے خانے والے لوگ ہیں اور کورونا وائرس کے دوران ہمارے پاس کام یا رقم نہیں ہے۔" کستوری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "میں نے اپنے" منگلسوتر کو 20،000 روپے میں بیچا اور ایک ٹی وی 14،000 روپے میں خریدا ، "اب ، میرے بچے گھر میں ہی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔"
کستوری کی بیٹی نے کہا ، "ہمارے پاس کئی مہینوں سے ٹی وی نہیں تھا لیکن اب جب ہمارے پاس یہ آگیا ہے ، تو ہم خوب پڑھیں گے اور اپنی والدہ کے لئے ایک اچھا 'منگلسوتر' خریدیں گے۔"

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS