امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کے خرید کے سودے پر لگائی روک

    0

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ کو بند کرنے کے انتباہ کے بعد ٹکنالوجی شعبے کی کمپنی مائیکروسافٹ نے اسے (ٹک ٹاک ) خریدنے کے لئے اس کو تیار کرنے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ چل رہی بات چیت پر فی الحال روک لگا دی ہے ۔ ٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹک ٹیک کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، جو امریکہ سے آپریٹ کئے جانے والے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ یوٹیوب اور فیس بک کی ممکنہ حریف ہے ۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ حکومت ٹک ٹاک کو بند کرنے کے علاوہ دیگر متبادلوں پر بھی غور کر رہی ہے۔
    وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملے کے معلوماتی ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ بائٹ ڈینس اور مائیکرو سافٹ مائیکروسافٹ، ٹک ٹاک پر آئندہ کی کارروائی کے بارے میں صورتحال واضح ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جریدے کے مطابق امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ٹک ٹاک نے اگلے تین سالوں کے دوران امریکہ میں دس ہزار نوکریاں پیدا کرنے کی بھی بات کی ہے ۔

    مسٹر ٹرمپ کے بیان سے قبل ٹک ٹاک کی خرید کے لئے مائیکرو سافٹ اور بائٹ ڈانس کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں تھی اور پیر کے روز تک یہ سودہ طے ہونے کی امید تھی ۔ 
    اس سے قبل جولائی میں وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا تھا کہ حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے ، حالانکہ ٹک ٹوک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اور اس کا چینی حکام کے اشتراک نہیں کیا جاتا ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS