اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 5اگست کو ہونے والی بھومی پوجن تقریب میں دلت سادھو کو مدعو نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہا کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے نظر اندازی ،ہراسانی و استحصال سے متاثر دلت سماج کو مذہبی امور کے چکر میں پڑنے کے بجائے محنت پر دھیان دینے کا مشورہ دیا ہے۔
مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا'اگر پانچ اگست کو اجودھیا میں ہونے والی بھومی پوجن میں مدعو کئے گئے 200مہمانوں میں مہامنڈلیشور سوامی کنہیا پربھو نند گری کا بھی نام ہوتا تو بہتر ہوتا۔یہ آئین کے جات پات کی تفریق سے پاک سماج کی تشکیل بنانے کی منشی کو تقویت بخشتا۔
انہوں نے لکھا کہ دلت سماج کو ان جات پات پر مبنی تفریقات، ہراسانی و استحصال اورنا انصافی کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے بلکہ اپنے فلاح وبہبود کے لئے اقتدار کے حصول کے لئے محنت کرنی چاہئےیہ بی ایس پی کا ہر دلت کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستوں کو اپنائیں۔