الریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اورمدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے،قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔دنیا بھر کے 160ممالک سے تقریباً 10ہزار فرزندان توحید آج میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ سے سرفراز ہوئے۔
مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ہونے والی نمازعید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نمازِعید ادا کی گئی۔
سعودی حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نمازکچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس سال کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS