نئی دہلی :ایودھیا میں رام جنم بھومی کے بھومی پوجن پروگرام پر کورونا کا قہر نظر آنے لگا ہے۔رام جنم بھومی کے پجاری پردیپ داس کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔رام جنم بھومی کی حفاظت میں لگے 14پولیس والوں کو بھی کورونا انفیکشن کے شکارہوگئے ہیں۔پردیپ داس پردھان پجاری آچاریہ ستیندر داس کے شاگرد ہے۔آچاریہ ستیندر داس کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے۔
رام جنم بھومی میں ،پردھان پجاری آچاریہ ستیندر داس کے ساتھ ،چار پجاری رام للا کی خدمت کرتے ہیں۔ ان چار پجاریوں میں سے ایک،پجاری پردیپ داس کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ان کو ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 16 پولیس اہلکار بھی کورونا انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں،جن کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔
بھومی پوجن سے پہلے،ایودھیا میں 200 افراد کا کورونا اینٹیجن ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔اس میں رام جنم بھومی کے پولیس اہلکاراور پجاری شامل تھے۔ اینٹیجن ٹیسٹ میں،پردھان پجاری ستیندرداس کورونا پازٹیو پائے گئے،جب کہ ان کے معاون پجاری پردیپ داس اور 14 پولیس اہلکار بھی پازیٹو پائے گئے۔
رام للا کی خدمت کرنے والے پجاری آچاریہ ستیندر داس اور ان کے چارپجاری بھی کورونا پازیٹو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS