نئی تعلیمی پالیسی کو کابینہ کی منظوری

0

مرکزی کابینہ نے آخرکار بدھ کو زیرانتظار نئی تعلیمی پالیسی کو منظوری دے دی سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس پالیسی کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں انسانی وسائل کو فروغ وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی پچھلی حکومت میں انسانی وسائل کو فروغ کی وزیر بنی تھیں، تب سے نئی تعلیمی پالیسی بنانے کا عمل شروع ہوا اور اس طرح تقریباً چھ برس بعد اس تعلیمی پالیسی کوحتمی شکل دی گئی اور مودی کابینہ نے اس پر اپنی مہر لگا دی۔
اس سے پہلے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے اپنے دفتر میں نئی تعلیمی پالیسی بنائی تھی۔ ملک میں اس درمیان تعلیم کے شعبہ میں آئی تبدیلی کے پیش نظر حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی تیار کی تاکہ بدلے ہوئے حالات میں، خاص طورپر تکنالوجی میں آئی تبدیلی کے پیش نظر ڈیجیٹل تعلیم اور انوویشن کو اس میں شامل کیا جاسکے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS