این آر کانگریس کے جنرل سکریٹری وی بھالن کا کورونا وائرس کے سبب منگل کی صبح یہاں کے مناکولا وینائگر میڈیکل کالج (ایم وی ایم سی) میں انتقال ہوگیا۔
وہ 68 برس کے تھے اور ان کے کنبے میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
بھالن کی 23 جولائی کو ہوئی جانچ میں پازیٹیو پایا گیا تھا اور انہیں ایم وی ایم سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے صبح 0325 بجے آخری سانس لی۔
بھالن پہلے یوتھ کے صدر رہے اور بعد میں مسٹر این رنگا سوامی کے ذریعہ این آر کانگریس کے قیام کے بعد اس پارٹی میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے اینگلو۔ فرینچ ٹکسٹائل کے پڈو چیری ایگرو پروڈکتس اینڈ سول سپلائز کارپوریشن کے صدر کی ذمہ داری بھی ادا کی اور وزیراعلی کے طور پر مسٹر رنگا سوامی کے آخری مدت کار میں انہیں اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا۔
طبی خدمات ڈائریکٹر (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر موہن کمار نے بتایا کہ مسٹر بھالن کی جانچ میں ان میں درمیانی شدت کا برونکونمونیا پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمونیہ، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریش اور گردے کی بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔