جے پور :راجستھان حکومت نے گورنر کلراج مشر کو 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی ہے۔
ریاست میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان اشوک گہلوت کابینہ نے گورنر کے ذریعہ طلب کیے گیے چھ نکات کا جواب دیتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی ہے۔
ذرائع کے مطابق گہلوت نے تجویز میں گورنر سے 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور چھ بل پیش کرنے کی بات کہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گہلوت کابینہ نے اس سے قبل گورنر کو تجویز بھیجی تھی جس میں 27 جولائی سے اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی،لیکن گورنر کے ذریعہ اس تجویز میں اجلاس طلب کرنے کی تاریخ نہ ہونے اور کس کام کے لئے اجلاس طلب کیا جائے اس کی تفصیل نہیں ہونے پر چھ نکات کا مطالبہ کرتے ہوئے واپس کردیا تھا۔
اس کے بعد گہلوت سمیت سبھی ممبران اسمبلی نے راجیہ سبھا میں مظاہرہ کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی کانگریس اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس کے لئے کانگریس نے 27 جولائی کو بھی ریاستوں کے راجیہ بھون کا گھیراو کرنے کا اعلان ہے۔یہ تجویز بھیجے جانے کے بعد سبھی کی نگاہیں گورنر کے فیصلہ پر مرکوز ہوگئی ہیں۔
گہلوت نے 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز گورنر کو بھیجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS