کووڈ۔19 ٹیسٹنگ کی رفتارمیں اضافہ اوراسپتالوں کی سہولیات پردھیان دے:مایاوتی

0

لکھنؤ: عالمی وبا کووڈ۔19 کے اترپردیش میں بڑھتے معاملات کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے ٹیسٹنگ کی رفتارمیں اضافہ اورکووڈ اسپتالوں کی سہولیات پر دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ملک کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کے آئے دن بڑھتی تعداد یہاں کی عوام جس طرح
سے کافی فکر مند اور پریشان ہے۔ اس کے پیش نظر بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ،اسپتالوں میں سہولیات اور کووڈ مراکز کی صاف۔صفائی وغیرہ پر
حکومت فورا دھیان دے۔
قابل ذکر ہے کہ یوپی میں گذشہ 15دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی بڑھی ہے اور کل
ریاست میں 50ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS