کلکتہ :مغربی بنگال میں کل سنیچر کو لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔گزشتہ کل کے کامیاب لاک ڈاؤن کے بعد ائیر پوراتھارٹی نے سنیچر اوراگلے بد ھ کو تمام ہوائی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کل جمعرات کو تمام پبلک و پرائیوٹ ٹرانسپورٹ بند تھے صرف ہوائی سروس اور طویل مسافت کی ٹرین چل رہی تھیں۔
جمعرات کو ہوائی سروس جاری رہنے پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہری ہوائی بازی وزارت کو سنیچر25 جولائی اور 29جولائی بدھ کو ہوائی سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی۔یہ دونوں دن ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
کلکتہ ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر کوشک بھٹاچاریہ نے کہا کہ کل سنیچر اور بدھ اور اگلے چند ہفتے میں ہونے والے ریاستی سطح پر لاک ڈاؤن کے درمیان مسافر جہازوں کی آمد ورفت نہیں ہوگی۔تاہم ائیر پورٹ کھلا رہے گا اور ایمرجنسی و کارگوفلائیٹ کی سروس کھلی رہے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی کے اعلان کے بعد ہوائی کمپنیاں مسافروں کو اطلاع دینا شروع کردیا ہے اور انہیں اگلے دن بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
ائیر لائنس کمپنی کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ ہم ابھی فائنل آرڈر کا انتظار کررہے ہیں۔جن مسافروں کا ٹکٹ ہے وہ اگلے دن یا پھر ری شیڈول کرسکتے ہیں۔سینئر آفیسر نے کہا کہ عجیب و غریب صورت حال کا سامنا ہے۔اگلے ہفتوں میں کب لاک ڈاؤن ہوگا اس سلسلے میں کچھ بھی ہمیں معلوم نہیں ہے اگر پہلے سے یہ اطلاع دیدی جاتی تو ہمیں مسافروں کو پیش گی اطلاع دینے اور انہیں اپنے سفر کو ری شیڈول کرنے میں آسانی ہوتی۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سنیچر کو50فلائیٹ سروس اور بدھ کو 42ہوائی جہاز سروس معطل کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن:سنیچر25 اور 29بدھ کو ہوائی سروس بھی بند رہے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS