گورنر کا مختصر نوٹِس پر اسمبلی اجلاس طلب کرنے سے انکار

0

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراک مشر نے مختصر نوٹِس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار کیا ہے اپنے ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھوان پہنچے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کو گورنر کلراج مشر سے ملاقات کرکے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا کانگریس و آزاد ایم ایل اے ابھی راج بھون میں ہی موجود ہیں اور گہلوت گورنر سے دوبارہ مل سکتے ہیں۔اجلاس نہیں بلانے پر راج بھون کا گھیراو کرنے کی مسٹر گہلوت کے انتباہ پر اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر گلاب چند کٹاریہ نے راج بھوان میں مرکزی ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS