کانپور: برّا میں پیتھالوجی ٹیکنیشین کا اغوا اور قتل کیس میں اے ایس پی اپرنا گپتا معطل

    0

    کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے برّاعلاقے میں پیتھالوجی ٹیکنیشین کا اغوا کے بعد قتل کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپرنا گپتا کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
    آفیشیل ترجمان نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ برّا علاقے میں ایک نوجوان کے اغوا کے معاملے میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں تھانہ انچارج رجنیت رائے اور چوکی انچارج راجیش کمار کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے ۔اسی ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپرنا گپتا اور سرکل افسر منوج گپتا کو معطل کردیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اڈینشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس  وی ایچ کیو وی پی جوگ دنڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ کانپور جاکر اغوا کے اس معاملے میں اغوا کنندگان کی دی جانے والی مبینہ رقم کی حقیقت کے بارے میں پتہ لگائیں۔ کیا یہ رقم متاثرہ کنبے کی جانب سے اغوا کنندگان کو دی گئی ہے یا نہیں؟
    قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 22جون کو برّا پانچ باشندہ چمن لال کے اکلوتے بیٹے سنجیت یادو کا اغوا کرلیا گیا تھا۔جس کے ایک مہینے بعد پولیس نے گذشتہ رات بتایا کہ سجیت کا قتل کردیاگیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے می سجیت کے چار دوستوں کو گرفتار کیا ہے۔ اہل خانہ اس معاملے میں اول دن سے ہی پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتےرہے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS