راجستھان: ہائی کورٹ نے پائلٹ سمیت 19 ایم ایل اے کو دیئے گئے نوٹس پر روک لگائی

0

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے وہپ کی خلاف ورزی معاملے میں راجستھان کے برطرف کیے جانے والے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت 19 ارکان اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے دیئے گئے نوٹس پر روک لگادی۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش گپتا نے آج فیصلہ سناتے ہوئے جوں کی توں حالت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دل بدل قانون کے تحت فیصلہ کرنے کا حق اسپیکر پر چھوڑ دیا ہے۔ پائلٹ گروپ نے انہیں نااہل قرار نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا، لیکن عدالت نے معاملہ یہ کہتے ہوئے چیئرمین کے پر چھوڑ دیا کہ عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے وہپ نوٹس معاملے میں سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا اور سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں راحت نہیں ملی اور حکم دیا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہوگا۔ اب اس معاملے کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
اسپیکر نے سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی کی درخواست پر وہپ کی خلاف ورزی کیس میں ایک نوٹس جاری کیا تھا جسے پائلٹ گروپ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے مرکزی حکومت کو آج فریق بنانے کی درخواست بھی قبول کرلی ہے۔ جس پر بعد میں سماعت کی جائے گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS