جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو آن لائن کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے ۔مشر نے آج وردھمان مہاویر کھلا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کا شکار ہے ۔ کورونا کے سبب انسانی زندگی میں ایک ٹھہراؤ آگیا ہے۔ ملک اور سماج کا ہر شعبہ اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایسے حالات میں مستقبل کو دیکھتے ہوئے اعلی تعلیم کو آن لائن کرنے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔
اس سے قبل مشر نے آن لائن تقریب میں نوتعمیر شدہ وگیان بھون اور انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکلپ ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS