ممبئی: مہاراشٹر کی واحدمسلم خاتون رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان کے کورونا وائرس سے مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فوزیہ خان حال ہی میں این سی پی کی راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ پربھنی کی رہنے والی رکن پارلینٹ کو فی الوقت انکی نندکھیڈا روڈ پر واقع رہائش گاہ پرہی قرنطنیہ میں رکھاگیا ہے۔
پربھنی کے ضلعی کلکٹر دیپک مگلیگر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ انہوں نے این سی پی کے ایم پی کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے جلد ہی کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رھیکہ اس سے قبل ریاست کے تین وزراجتیندر اوہاد ،اشوک چوان اور دھننجئے منڈے کوویڈ 19 میں مبتلا پائے گئے تھے جواب شفایاب ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں وزیرشنکررا گداخ پاٹل کی اہلیہ کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد وزیر موصوف خود سے قرنطین میں چلے گئے ہیں۔
قبل ازیں ممبئی کے ضلعی سرپرست وزیر اسلم شیخ بھی کوڈ 19 مثبت پائے گئے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل سی امرراجورکر،جو وزیرِ عامہ اشوک چوان کے قریبی ساتھی ہیں ،انکو بھی کوویڈ 19 انفیکشنن ہوا تھا وہ ناندیڈ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مہاراشٹر کی واحدمسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کورونا وائرس کی زد میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS