نئی دہلی: مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈرشرد پوار،کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے اوردگ وجے سنگھ اور کانگرس سے بھاتیہ جنتا پارٹی میں آئے جیوتی راستیہ سندھیا اوربھونیشور کلِیتا سمیت 45 نو منتخب ممبران نے بدھ کے روزراجیہ سبھا کی رکنیت اور رازداری کا حلف لیا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ایوان میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ،ماسک اورسینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت کا سختی سے عمل کراتے ہوئے نئے ممبروں کو رکنیت دلائی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت،ایوان میں حریف رہنما غلام نبی آزد، پارلیمانی امور کے وزیرمملکت پرہلاد جوشی اور ارجن رام میگھوال موجود تھے ۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
راجیہ سبھا کے 45 نومنتخب ممبران کی حلف برداری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS