ٹرمپ امریکہ میں مظاہروں کا موازنہ افغانستان سے کرنے لگے

    0

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لئے ری پبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لئے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔
    امریکی صدر کا کہنا تھاکہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کئے جارہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سنیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS