نئی دہلی : تمام یونیورسٹی،کالجوں میں 30 ستمبر تک آخری سال کے امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں رہنما ہدایات کے سلسلہ میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے حالیہ احکامات کو منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔
10 سے زائد طلبا نے یو جی سی کی 6 جولائی کے رہنما ہدایات کو عدالت عظمی میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ ان درخواست گزار طلباء میں کورونا کا شکار طالب علم بھی ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہاں بہت سے سال آخرکے طلبا ہیں جو یا تو کوروناوائرس کا شکارہیں یا ان کے کنبہ کے افراد اس وبا کا شکار ہیں۔ایسے طلباء کو رواں سال 30 ستمبر تک سال آخر کے امتحانات میں شرکت کے لئے مجبور کرنا حقوق زندگی کے تحت آرٹیکل 21 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
وکیل الکھ آلوک سریواستو کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ عام طور پر 31 جولائی تک اسٹوڈنٹس کو مارکس سرٹیفکیٹ،ڈگری دیئے جاتے ہیں ، جب کہ موجودہ حالات میں امتحانات 30 ستمبر تک ختم ہوں گے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جب بورڈ آف ایجوکیشن کے دسویں اوربارہویں کے امتحانات کو منسوخ کیاجاسکتا ہے اور’انٹرنل اسسمینٹ‘کی بنیاد پرنتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے تو پھر سال آخر کے اسٹوڈنٹس کا کیوں نہیں؟
یوجی سی کے حالیہ احکامات کو منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS