افغانستان میں حملے اور دھماکے: 2 اضلاع کے پولیس سربراہ سمیت 20 ہلاک

    0

    شورش زدہ افغانستان میں مختلف حملوں اور دھماکوں میں 2ضلعی پولیس ہیڈ سمیت15 افراد ہلاک ہوگئے۔
    افغانستان کے صوبہ زابل کے ضلع نوابہار کے ضلعی پولیس سربراہ صاحب جان بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہوگئے ،اس حملے میں 4دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ۔
    صوبہ پکتیکا کے ضلع سروبی کے پولیس سربراہ دریا خان سمیت 4 اہلکار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ان کے قافلہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک چیک پوائنٹ کا معائنہ کرنے جارہے تھے ۔
    ہلمند میں مختلف واقعات میں 6افراد ہلاک ہوگئے ،غزنی کے ضلع قاراباغ میں فورسز پر فائرنگ سے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہرات کے گورنر کے قافلے پر حملہ کیاگیا جس سے وہ بال بال بچے ۔
    ادھر لشکرگاہ میں بم دھماکے سے 3فوجی زخمی ہوئے ۔افغان فوج کی جانب سے کہاگیاہے کہ فریاب میں طالبان کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جہاں 28سے زائد طالبان زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر طالبان نے کہاکہ امریکہ نے تین صوبوں میں ہمارے کارکنوں پر ڈرون حملے کئے  ۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS