امیٹھی میں ماں بیٹئی کی خودکشی پر حکومت کارروائی کرے: مایاوتی

    0

    بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے امیٹھی میں زمین خریدنے کے تنازع میں خودکشی کرنے پر مجبور ماں بیٹی کے معاملے میں ریاستی حکومت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
     مایاوتی نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ماں بیٹی کو انصاف نہ ملنے پر وزیراعلی کے دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ یہ کافی فکر کی بات ہے۔ ریاستی حکومت کو قصوروار افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے‘‘۔
    انہوں نے کہا ’’زمینی تنازع معاملے میں امیٹھی ضلع انتظامیہ سے انصاف نہ ملنے پر ماں بیٹی کو لکھنٔو میں سی ایم دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یو پی حکومت اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے اور متاثرین کو انصاف دے اور لاپرواہ افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔
     مایاوتی نے حال ہی میں خواتین اور دلتوں کی حفاظت کے سلسلے میں ریاست حکومت کے سامنے کئی بار تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS