عراق: داعش کے حملہ میں اعلی فوجی کمانڈر ہلاک

    0

    عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں نے عراقی فوج کے ایک اعلی کمانڈر پر حملہ کر کے ہلاک کردیا۔
    عراقی فوج کے مشترکہ آپریشن کو کمانڈ کرنے والے میڈیا آفس نے اپنے ایک بیان میں اس ہلاکت کی اطلاع دی۔
    بیان کے مطابق آئی ایس عسکریت پسندوں نے ترامیہ کے علاقے میں فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کیا جس میں فوج کی 59 ویں بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا۔
    عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر علی حامد غثان ترامیہ خطے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے فوت ہوگئے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایس کے اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS