جھارکھنڈ: وزیر اعلی ہیمنت سورین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ، سائبر تھانے میں مقدمہ درج

0

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو دو بار دھمکی آمیز ای میل بھیجا گیا۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد وزیر اعلی کی سیکیورٹی میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے رانچی سائبر پولیس اسٹیشن میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ دوسری جانب معاملہ سامنے آنے کے بعد سائبر تھانے کی پولیس اور سی آئی ڈی نے تفتیش شروع کردی ہے۔
سی آئی ڈی نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی
 وزیراعلی ہیمنت سورین کو دھمکی دی جانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے سی آئی ڈی نے سائبر اسٹیشن انچارج کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ دھمکی آمیز دونوں میل کے آئی پی ایڈریس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس میل سے وزیراعلیٰ کو دھمکی دی گئی ہے اس کا پتہ بھی لگا لیا گیا ہے۔ پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچ سکتی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، سی ایم ہیمنت سورین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ، میل میں لکھا گیا ہے کہ سدھر جائیں ورنہ آپ کو جان سے مار ڈالیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی ، دھمکی ملنے کے بعد ، سی ایم ہیمنت سورین کے سیکیورٹی اہلکاروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ جب بھی سی ایم کہیں جاتے ہے تو ، انہیں سیکیورٹی کے دائرے میں رکھا جائے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS