ہمارے پاس ہیکرز کے ہاتھوں پاس ورڈ لگنے کا کوئی ثبوت نہیں:ٹوئیٹر

    0

    واشنگٹن:امریکہ کی وفاقی جانچ ایجنسی (ایف بی آئی )نے جمعہ کو بتایاکہ اس نے  صدارتی عہدے کے امیدوار جو بائڈن سمیت معروف شخصیات کے ٹوئیٹر اکاؤنٹس  ہیک کیے جانے کے معاملے  کی جانچ شروع کردی ہے ۔
    ایف بی آئی نے کہا، ’’کرپٹوکرنسی دھوکہ دہی کو انجام دینے کے لیے  اکاؤنٹس ہیک کیے گئے ہیں ۔ہم لوگوں کو صلاح دیتے ہیں  کہ وہ کرپٹوکرنسی یا پیسے  بھیج کر اس گھپلہ کا شکار نہ ہوں ۔ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے  اور اس وقت ہم اس سے زیادہ نہیں بتاسکتے ۔‘‘
    واضح رہے کہ بائڈن،امریکہ  کے سابق صدر براک اوبامہ،ٹی وی اسٹار کم کاردشیاں،ایلن مسک جیسی مشہور شخصیات اور ایپل جیسی کمپنیوں کے ٹوئیٹراکاؤنٹس ہیک کرکے کرپٹوکرنسی  میں لین دین سے متعلق پیغامات بھیجے گئے تھے ۔
    ٹوئیٹر نے جمعرات کو کہاکہ معروف شخصیات کے حالیہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دوران ان اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ہیکرز کے ہاتھ لگنے کاکوئی ثبوت نہیں ملاہے ۔
    ٹوئیٹر نے  ایک بیان میں جمعرات کو کہا ، ’’ہمارے پاس ہیکرز کے ہاتھوں پاس ورڈ لگنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ابھی ہمیں نہیں لگتا کہ پاس ورڈ دوبارہ
    سیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
    ٹوئیٹر نے بتایاکہ اس نے  ایسے کئی کھاتے  بند کردیئے ہیں،جن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ تھا ،لیکن ایسے کھاتوں کی تعداد بہت کم ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر کے عہدے  کی دوڑ میں شامل جو بائڈن ،امریکہ کے سابق صدربراک اوبامہ،مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سمیت امریکہ کے کئی بڑے کاروباریوں اور رہنماؤں کے ٹوئیٹراکاؤنٹس جمعرات کو ہیک کرلیے گئے  تھے ۔افسران کے مطابق یہ ایک  بٹ کوائن گھپلہ محسوس ہورہاہے ۔ان اکاؤنٹس سے مبینہ طورپر کرپٹو کرنسی میں  عطیہ دینے  کوکہاگیاتھا۔ ٹوئیٹر نے کہاکہاس معاملے  کی جانچ ہورہی ہے اور اس سے متعلق  تفصیلات  جلد فراہم کی جائیں گی ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS