سید شاہد حکیم کوویڈ ۔19 کا کی زد میں 

0

نئی دہلی : دھیان چند ایوارڈ سے سرفراز  فٹ بالر سید شاہد حکیم کوویڈ ۔19 کا شکار ہوگئے ہیں اور اس وقت حیدرآباد کے ایک کوارنٹائین مرکز میں زیر علاج ہیں ۔ہندوستان کی 1960 روم اولمپک ٹیم کا حصہ رہے 81 سالہ حکیم  نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔
اطلاعات کے مطابق پچھلے دو دن سے ان کی صحت میں معمولی بہتری دکھائی دے رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی وہ اس موذی بیماری سے نجات حاصل کر لیں گے
اورشاید  کچھ دنوں میں انہیں گھر بھیج دیا جائے ۔وہ کرناٹک کے گلبرگہ کے دورے کے بعد بیمار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بخار کی شکایت کی تھی اور بعد میں بخار کی
دوا کے ساتھ ساتھ ان کے  سینے کا ایکسرے  بھی کرایا گیا تھا جس میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بعد ازاں  کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت رہا تھا۔ حکیم کو 2017
میں 'لائف ٹائم اچیومنٹ' کے لئے دھیان چند ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اپنے فٹ بال کیریئر کے خاتمے کے بعد حکیم نے 1989 تک بین الاقوامی میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دئے  جس میں 1988 کا اے ایف سی ایشیا کپ بھی
شامل ہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنے والد اور ہندوستان کے لیجنڈ فٹ بالر کوچ سید عبدالرحیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کوچنگ شروع کی۔ وہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا
کے چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی رہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS