کانگریس پارٹی اس ناانصافی کے خلاف جی جان سے لڑے گی

    0

    نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مدھیہ پردیش کے گنا میں دلت کنبہ کے لوگوں پر پولیس کی بے  بےرحمانہ کارروائی پرگہرادکھ ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی اس ناانصافی کے خلاف جی جان سے لڑے گی۔
    گاندھی نے ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پرسخت حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہماری لڑائی اسی سوچ اورناانصافی کے خلاف ہے۔
     پرینکا واڈرا نے کہاکہ غریبو ں پرحملہ،دلتوں پرحملہ،کسان پرحملہ،جمہوریت پرحملہ۔ یہی تو ہے بی جے پی کی چال،چہرہ اورکریکٹر۔اس ناانصافی کے خلاف کانگریس جی جان سے لڑے گی۔
     گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ گنا میں قبضہ ہٹانے کے لئے پولیس دستہ کی جارحیت کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں دلت کسان کنبہ پر پولیس مظالم کررہی ہے۔ اس ویڈیو میں پولیس دستہ دلت کنبہ کی خاتون اور بچوں پر ڈنڈے برسا رہا ہے اور لالات گھوسوں سے بھی انکی پٹائی کررہا ہے۔
    اس واقعہ پر گاندھی اور محترمہ واڈرا کے شیوراج حکومت پر سخت حملے کے بعد کسان کانگریس کے نائب صدر سرینر سولنکی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس واقعہ کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔
    انہوں نے کہاکہ چوہان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست میں غریبوں،کسانوں اوردلتوں پرمظالم کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں اورگنا جیسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
    سولنکی نے کہا کہ گنا میں منگل کو کسان سے زمین پر قبضہ چھڑانے گئی پولیس۔انتظامیہ کی ٹیم کو متاثرہ کسان نے بتایا تھا کہ وہ قبضہ دار نہیں ہے، بنٹائی سے زمین لی ہے،دولاکھ کا قرض ہے۔ پولیس نے اس کی گزارش نہیں سنی،میاں۔بیوی اور ان کے بچوں پر بے رحمی سے لاٹھیاں برسائی گئیں۔
    انہوں نے سوال کیا کہ پریشان کسان کے ساتھ وحشی پن کیا مناسب ہے۔ قانون ہاتھ میں لیکر میاں بیوی اور معصوم بچوں کی بے رحمی سے پٹائی کہاں کا انصاف ہے۔ کیا یہ سب اس لئے کیا گیا کہ وہ ایک دلت اور غریب کسان ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS