لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے مدھیہ پردیش کے گنا میں ایک دلت کی فصل تباہ کرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بھی کانگریس کی ہی طرح کاکام کررہی ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے گنا میں دلت کنبے کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے ضمن میں دو ٹوئٹ کئے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا'گنا پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی قبضے کے نام پر قرض لے کر تیار کی گئی فصل کو جے سی بی سے برباد کردیا گیا۔جس کے بعد دلت جوڑا خود کشی کرنے کی کوشش کرنے کو مجبور ہوگیا۔ یہ کافی سفاکانہ اور شرمناک ہے۔ اس حادثے کی ملک گیر مذمت یقینی ہے۔حکومت اس پر جلد از جلد کاروائی کرے۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا'ایک جانب تو بی جے پی اور اس کی حکومت دلتوں کو بسانے کا ڈھنڈورا پیٹی ہے جبکہ دوسری جانب انہیں اجاڑے کے واقعات عام ہیں۔ یہ پہلے کانگریس اقتدار میں ہواکرتا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھا کہ دونوں حکومت میں کیا فرق ہے۔
مدھیہ پردیش کے گنامیں دلت جوڑا خود کشی کرنے کی کوشش پر مجبور:مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS