کورونا کے دورمیں 60 بڑی کمپنیوں نے ہریانہ میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی: منوہر لال کھٹر

0

چنڈی گڑھ:ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کووڈ 19 کےچیلنج کو کام کے موقع کے طور پر لیا ہے اور اس عرصے کے دوران صنعتی اور اقتصادی اصلاحات پر کام کیا ہے، جس کے نتیجے میں 60 بڑی کمپنیوں نے ہریانہ میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہرکی ہے۔
 کھٹر نے فارن کوریسپانڈینس کلب آف ساؤتھ ایشیا (ایف سی سی) کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس میں یہ بات  کہی۔ اس موقع پر ان کے پرنسپل سکریٹری راجیش
کھلر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے دورمیں ریاست کی معیشت کا جائزہ لینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے،جس کے تحت متعدد ممتاز
افراد کی سربراہی میں متعدد ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
مختلف کمپنیوں نے چین سے اپنے اڈے تبدیل کرنا شروع کردیے ہیں اور وہ ہریانہ کو سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی منزل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نہ صرف ریاست میں صنعت کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے،بلکہ ریاست میں نئے پلانٹس کے قیام کے لئے ایک چھت کے نیچے ضروری کلیئرنس کی دستیابی سمیت متعدد سہولیات بھی مہیا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے زمین اور مزدوری کی  اصلاحات پر کام کیا ہے۔ اس کے تحت  فیکٹری ایکٹ اورریاست میں نئے یونٹس کے قیام کے لئے صنعتی تنازعات ایکٹ کی دفعات کے تحت پہلے 1000 دن کے لئے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ریاست ہریانہ کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی حکومت نے سرمایہ کاری کے خواہشمند صنعتکاروں کو لیزہولڈ پرزمین دینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS