جے پور :راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے میڈیا کے رویہ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قومی میڈیا کو ایمانداری سے سچائی کاساتھ دینا چاہئے ۔
گہلوت نے آج یہاں صحافیوں سے کہاکہ دہلی میں جمہوریت ختم کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،خریدوفروخت کررہے ہیں سرکاروں کو گرارہے ہیں ۔میڈیا اگر چوتھا ستون کہلاتاہے تو اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوریت کوختم کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائے ۔
انھوں نے کہاکہ میڈیا اسکے برعکس کام کرہاہے،ان عناصر کی حمایت کررہاہے جو بی جے پی کے یرغمال ہیں،جنھوں نے وہاں پرقسطیں لے رکھی ہیں ۔خرید وفروخت کے ہمارے پاس ثبوت ہیں ۔ گہلوت نے کہا،’’ملک کا میڈیا کیاسننا چاہتاہے ۔جن کو کانگریس اور گاندھی خاندان سے ذاتی طورپر ناراضگی ہے،انھیں اپنے دل میں رکھیئے ۔‘‘
جمہوریت کوختم کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائے :گہلوت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS