سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا کیا اعلان، یہاں بھی لڑکیوں نے ہی ماری بازی

0

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کی دسویں جماعت کے بورڈامتحانات میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ہے ۔بارہویں جماعت کے امتحان میں بھی لڑکیوں نے بازی ماری تھی ۔
بارہویں کے بورڈ کی طرح دسویں بورڈ میں بھی ترواننت پورم علاقہ ملک میں سب سے ٹاپ پر رہا ۔
سی بی ایس ای کے ذریعہ بدھ کو جاری کردہ ریلیز کےمطابق اس سال 5377مراکز پر 20387اسکولوں میں ایک کروڑ 87لاکھ 315طلبا نے امتحان دیئے جن میں 91اعشاریہ 46فیصد کامیاب ہوئے اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال صفر اعشاریہ 36فیصدزیادہ رزلٹ آیاہے ۔
اس سال 93اعشاریہ 31فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ لڑکوں کا فیصد 90اعشاریہ 14فیصدرہا۔ اس طرح اس سال 3اعشاریہ 17فیصد زیادہ لڑکیاں پاس ہوئی ہیں ۔ترواننت پورم زون 99اعشاریہ 28فیصد رزلٹ کے ساتھ سب آگے رہا۔گوہاٹی میں سب سے کم 79اعشاریہ 12فیصد رزلٹ رہا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS