بہار: سمستی پور میں 21 جولائی تک عدالتی کاموں میں وکلاء حصہ نہیں لیں گے

0

بہار کے سمستی پور ضلع میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے مد نظر ضلع ایڈوکیٹ یونین نے منگل سے 21 جولائی تک عدالتی کام نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
یونین کے ضلع صدر اور سنیئر وکیل کرن سنگھ نے یہاں بتایاکہ سمستی پور ضلع میں مسلسل کورونا انفیکشن میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے آج سے آئندہ 21 جولائی تک سبھی وکلاءکوئی بھی عدالتی کام نہیں کریںگے ۔ سمستی پور اور دلسنگھ سرائے عدالت میں اب تک 13 لوگ کورونا متاثر ہیں ۔ حفاظتی نقطہ نظر سے ایڈوکیٹ یونین نے عدالتی کاموںسے الگ رہنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
سنگھ نے بتایاکہ سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے ، پٹوری اور سمستی پور عدالت کے ایک ہزار سے زائد وکلاءعدالتی کاموں سے اپنے کو الگ رکھیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS