واشنگٹن:امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسے(چین کو)اس سمندر کو سمندری سلطنت کی طرح استعمال نہیں کرنے دے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا،’’ہم واضح کررہے ہیں کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ ترعلاقوں پرچین کے دعوے کوغیرقانونی مانتا ہے۔اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ صرف انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔‘‘
امریکہ کے اس بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نےکہا کہ چین اس الزام کو پوری طرح سے نامناسب قراردیتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا،’’امریکہ اس معاملے میں براہ راست طورپر شامل نہیں ہے۔اس کے باوجود وہ معاملے میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔وہ استحکام بنائے رکھنے کی آڑ میں تناؤ کو بڑھاوا دے رہا تھا اور خطے کے ملکوں کو لڑائی کےلئے اکسا رہا ہے۔‘‘
جنوبی بحیرہ چین میں چین اورویتنام،انڈونیشیا،ملائیشیا،برونئی،فلپائن،تائیوان کے درمیان تنازعہ ہے۔نائن ڈیش لائن کے نام سے پہچانے جانے والے علاقے پرچین اپنا دعوی پیش کرتارہا ہے اور اپنے دعووں کو مضبوط کرنے کےلئے اس علاقے میں مصنوعی جزیرہ بھی بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے پچھلے کچھ دنوں میں اپنی بحریہ کی موجودگی بھی ان علاقوں میں بڑھا دی ہے جس سے جنوبی بحیرہ چین میں تناؤ اور بڑھ گیا ہے۔
کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ صرف انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش ہے:مائک پومپیو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS