پریاگ راج:سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئرلیڈروایم ایل سی واسو دیو نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کابینی وزیر نند گوپال نندی کی ہدایت پر بہادر گنج محلے کے مکانوں کو زبردستی بھگوا رنگ سے پینٹ کیا جارہا ہے اور اس پراعتراض والوں سے مارپیٹ کی دھمکی دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اس قدر بے لگام ہوگئے ہیں کہ ان کی ہدایت پراب گلیوں کے مکان زبردستی بھگوا رنگ میں رنگے جارہے ہیں۔یادو نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اورسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو خط لکھ کر معاملے کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو بے لگام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام ان کو سبق سکھائیں گے۔
یادو نے اپنے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ ایس پی کارکن رویندر کمار گپتا کا مکان کوتوالی تھانہ علاقے کے بہادر گنج محلے میں واقع ہے۔نند گوپال نندی کے کہنے پر ان کے رشتہ دارکمل کمار کیسروانی بھگوارنگ میں پریشر میشن سے زبردستی ان کے مکان کا پینٹ کرانے لگے۔ اس غیر قانونی کام کو جب رویندر کمار نے منع کیا تب ان کے ساتھ گالی گلوج کی گئی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
یوگی حکومت کے وزیر نند گوپال نندی کے چچا بھائی اور ان کے حواریوں کی خوبی دیکھ کر لوگوں نے گھر میں داخل ہوکر قتل کیا،زبردستی ان کے گھر کو بھگوا پینٹ کررہے ہیں،اگر کوئی یہ کہے تو وہ ماں کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ گنڈوں کی حکمرانی لانے آئے تھے "
بی جے پی مکانوں پرزبردستی بھگوا پینٹ کرا رہی ہے :واسو دیو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS