جے پور:راجستھان میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان کانگریس قانون ساز پارٹی کی یہاں منعقد میٹنگ میں اراکین اسمبلی کا آنا شروع ہو گیا ہے۔اراکین اسمبلی کو سخت سکیورٹی سے لایا جارہا ہے۔ ابھی تک 82 اراکین اسمبلی وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے گزشتہ دیررات ایک پریس کانفرنس کر کے دعوی کیا کہ ان کے پاس 109 ارکان اسمبلی کی اکثریت ہے۔
ادھر نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ سے کانگریس بات چیت نہیں کررہی ہے،بلکہ پارٹی کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا کہ ہمیں اب پائلٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس حکومت کو بچانے کے لئے خاطرخواہ اکثریت ہے۔ پائلٹ نے گذشتہ روز ہی اپنے ساتھ تیس ایم ایل اے ہو نے کا دعوی کیا تھا۔
پائلٹ کے خاص حامی سمجھے جانے والے پرتاپ سنگھ نے بھی پارٹی کے پاس اکثریت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ،جن اراکین اسمبلی کو روکا جاجارہا ہے،انہیں اپنا ویڈیو شیئرنہیں کرنا چاہئے تاکہ انہیں قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لایا جاسکے۔
اس دوران محکمہ انکم ٹیکس نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے قریبی دو کانگریس لیڈروں کے گھر پرچھاپے مارے ہیں ۔اس کے علاوہ جس ہوٹل میں کانگریس کے اراکین اسمبلی ٹھہرے ہیں اس پر بھی چھاپے کی کاروائی بتائی جارہی ہے ۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آزاد اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے لئے خطیر رقم جمع کرنے کے امکان کے پیش نظر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے مارنے کارروائی کی ہے۔
راجستھان میں سیاسی ہنگامہ، کانگریس کے اراکین اسمبلی میٹنگ میں پہنچنا شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS